تقریر پر مقدمہ، مولانا ہدایت الرحمان گرفتاری دینے سنٹسر تھانہ گوادرپہنچ گئے، پولیس کا گرفتارکرنے سے انکار
کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سنٹسر تھانے میں گرفتاری دینے پہنچ گئے مگر مقدمہ درج کرنے والا ایس ایچ او اپنے اسٹیشن سے غائب ہے۔ڈی ایس پی کی موجودگی میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گرفتاری پیش کی مگر پولیس مولانا بلوچ کو گرفتار کرنے سے گریزاں تھے۔چنددن پہلے اس تھانے میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے اسمبلی تقاریر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عدالت عالیہ،آئی جی پولیس اس قسم کے بوگس جھوٹے ایف آئی آرکاسلسلہ ختم کروائے۔
Load/Hide Comments


