پرندے بھی جانتے ہیں الیکشن پی ٹی آئی نے جیتا، عوام سڑکوں پر آئے تو آئین توڑنے والوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے، پرندے بھی جانتے ہیں کہ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو الیکشن جیتا لیکن رات 9 بجے کے بعد پیسے اور طاقت کے زور پر بدترین دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چرایا گیا۔ اب دو ہی راستے ہیں۔ یا تو ہم اچھے لوگوں جیسا سلوک کریں، پارلیمنٹ کو خودمختار بنائیں، عدلیہ کو آزاد کریں اور اپنی آئینی حدود میں رہیں ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور آئین کو توڑنے والوں پر کوئی رحم نہیں آئے گا۔
Load/Hide Comments


