عوام پریشان نہ ہوں، پاکستان میں مارچ اور اپریل کیلئے تیل کے ذخائر کافی ہیں، مشیر وزیر خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں پہلے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کا تھا جو اب بڑھ کر 4ہفتوں کا ہوگیا ہے۔ خرم شہزاد نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں جب کہ ذخائر میں مزید بہتری آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کررہی ہے، عوام بھی قومی مفاد میں ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں