کوہلو کے پہاڑی علاقوں میں جنگلات میں آگ بھڑ ک اٹھی، آگ بجھانے کا کام شروع کردیا ،پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے پہاڑی علاقوں میں جنگلات میں آگ بھڑ ک اٹھی ، آگ بجھانے کا کام شروع کردیا گیا ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق منگل کو بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے جاندارن میں پہاڑی سلسلے میں واقعہ جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ حکام کے مطابق آگ کا پھیلاﺅ زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں کو بھی خطرات لاحق ہے ، آگ کی اطلاع ملتے ہی 70لیویز اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا جو آ گ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں