ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کا نیشنل ہائی وے پولیس کے دفتر پر دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی
کوئٹہ (آن لائن) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے نیشنل ہائی وے پولیس کے دفتر پر پھینکا گیا دستی بم گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان تخریب کاری کی غرض سے نیشنل ہائی وے پولیس کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد رمضان نامی شخص زخمی ہوگیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


