جعفر آباد، جماعت اسلامی کے تحت بنو قابل انٹری ٹیسٹ میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے پسماندہ علاقے جعفرآباد میں (بنو قابل ) انٹری ٹیسٹ کیلئے ہزاروں طلبہ وطالبات اور بڑی عمر کی خواتین ٹیسٹ دینے آئیں۔ صوبائی ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی بلوچستان شازیہ عبداللہ، ناظمہ ضلع کوئٹہ فرزانہ اعجاز، ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع جعفر آباد شاہدہ امتیاز نے خصوصی شرکت کی اور ٹیسٹ کیلئے آئی خواتین سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ناظمہ صوبہ شازیہ عبداللہ نے ٹیسٹ میں شریک تمام خواتین کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں