مستونگ میں انٹرنیٹ بندش کے بعد پی ٹی سی ایل سروس بھی معطل، طلبہ اور کاروباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا
مستونگ (صباح نیوز) مستونگ میں انٹرنیٹ سروس کی طویل بندش کے بعد آج پی ٹی سی ایل کی فون اور برانڈبینڈ سروس بھی اچانک معطل ہو گئی، جس سے شہریوں اور کاروباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے انٹرنیٹ سروس پہلے ہی متاثر تھی، تاہم آج ہفتہ کی صبح سے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن اور برانڈبینڈ کنکشن بھی بند ہو گئے۔ ایک شہری نے بتایا کہ پہلے انٹرنیٹ نہیں چل رہا تھا، اب پی ٹی سی ایل کی سروس بھی بند ہوگیا۔ آن لائن کام اور تعلیم دونوں بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مستونگ اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں سروس بندش کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تاہم پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی جانب سے بندش کی وجوہات یا بحالی کے وقت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


