سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورت حال، بلوچستان حکومت کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورت حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہیڈ آفس کو یہ درخواست بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں