کوئٹہ ،علاقے لہڑی آباد سے ملنے والی بوری بند نعش کا معمہ حل، قتل میں ملوث بھائی گرفتار، پولیس

کوئٹہ (آن لائن) سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے لہڑی آباد سے ملنے والی بوری بند نعش کا معمہ حل کرکے قتل میں ملوث بھائی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ شالکوٹ پولیس کو لہڑی آباد کے رہائشی حبیب اللہ کی بوری بند نعش ملی تھی جس کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کرکے کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا اور ایس ایس پی عمران قریشی نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے 16 روز میں اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملم رحیب کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم مقتول کا بڑا بھائی ہے جس نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ اور بتایا کہ معمولی تکرار پر حملہ کرکے اسے قتل کرنے کے بعد نعش بوری میں بند کرکے میدانی میں پھینک دی تھی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں