مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر نئی قانون سازی، حاجی لشکری نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام خطوط ارسال کرنا شروع کردیے

کوئٹہ (صباح نیوز) نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام خطوط ارسال کرنا شروع کردیئے،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے نام لکھا خط پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کے سپرد کیا گیا۔ سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے نام خطوط ارسال کرنا شروع کردیئے، ہفتے کے روز میر محمد اسحاق لہڑی کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وصوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے نام لکھے گئے خط کو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کی رہائش گاہ جاکر ان کے سپرد کیا، خط میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلزایکٹ پر بلوچستان کے عوام کولاحق خدشات، درپیش تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اس ایکٹ پر دوبارہ ہونے والی نئی قانون سازی میں بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق کے دفاع میں کردار دا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں