افغان مہاجرین کیخلاف گھیرا تنگ، نادرا بلوچستان نے مزید 1 لاکھ شناختی کارڈ بلاک کردیے
کوئٹہ (صباح نیوز) افغان مہاجرین کے خلاف نادرا نے گھیرا تنگ کردیا۔ نادرا بلوچستان نے مزید 1 لاکھ شناختی کارڈ بلاک کردئیے۔ 1 لاکھ شناختی کارڈز میں سے 40 ہزار صرف کوئٹہ کے ہیں۔ حکومت بلوچستان کے مطابق شناختی کارڈز کے علاوہ پاسپورٹس بلاک کرنے کے عمل میں بھی جارہے ہیں۔ نادرا چیئرمین نے سپریم کورٹ میں بل جمع کردیا ہے کہ اگر کسی فیملی نے افغان مہاجرین کو اپنا فیملی ممبر بنایا ہو بیٹا یا بھائی بنایا ہو اسکو 30 لاکھ جرمانہ اور 5سال قید ہوگی اور پوری فیملی کے آئی ڈی کارڈز بلاک کردیا جائے گا ایف آئی اے نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


