کوئٹہ اور سبی میں 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ اور سبی میں 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر اتحاد کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی گاڑی سے ایک شخص اصغر جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح سبی میں گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اکرم نامی شخص جاں بحق اور مجاہد اور نذیر زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


