کوئٹہ ، مغربی بائی پاس پر دو دستی بم کے دھماکے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس

کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دو دستی بم کے دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔پولیس حکام کے مطابق منگل کی شب نامعلوم افرادنے قریبی پہاڑوں سے دو دستی بم پھینکے جو مغربی بائی پا س پر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے دھماکوں سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی حکام موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں