مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثے میں 2 افراد زخمی، ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق

حب (نمائندہ انتخاب) مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ایل پی جی گیس باﺅزرکے درمیان تصادم ،دونوں گاڑیوں میں بھڑک اٹھیٍ دو افراد جھلس کرزخمی ہوگئےٍ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ،گاڑیوں میں آگ لگنے کے سبب مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معطل مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے دل توس کے مقام پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ایل پی جی گیس باﺅزرکے مابین تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں بھڑک اٹھی اور آگ نے گاڑیوں کو اپنی لپیٹ لے لیا جس کے سبب دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو درمان جاہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی جبکہ دونوں میں آگ لگنے اور شعلے بند ہونے کے سبب مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی جس کی وجہ سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر وں اور ٹرانسپورٹرز کو کافی پریشانی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں کوسٹل ہائی وے نانی مندر کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے ہندویاتری ڈوب کر جاں بحق، لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے نانی مندر کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے ایک یاتری کی ڈوبنے اطلاع ملنے پر ایدھی بحری ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر ڈوبنے والے یاتری کی لاش تلاش شروع کردی اور کافی جدوجہد کے بعد ندی سے لاش کر اسپتال منتقل کردی گئی جہاں پر متوفی کی وکاش ولد لعل کاٹھیواڑی ساکن ایمپریس مارکیٹ کراچی کے نام و پتہ سے شناخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں