اوتھل، کنڈ ملیر کے قریب گیس بوزر اور کوچ میں تصادم، 4 افراد جھلس کر جاں بحق، 2 زخمی
اوتھل (نامہ نگار) مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب گیس بوزر اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے سبب 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی بتائے جارہے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


