کیا بلوچستان کے لوگ اللہ کے کمتر بندے ہیں، پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعث افسوس ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بلوچستان کی عدم نمائندگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعث افسوس ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بلوچستان کے لوگ اللہ کے کمتر بندے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قومی اداروں میں بلوچستان کی شمولیت محض احسان نہیں بلکہ ہمارا بنیادی حق ہے۔ پی ٹی وی جیسے قومی ادارے میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہ ہونا ناقابل قبول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں