وکلا عدلیہ کی آزادی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے عملی جدوجہد کریں، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں نادر چھلگری، راحب بلیدی، عطاءاللہ لانگو ایڈووکیٹ، جاڑین دشتی سمیت پروفیشنل پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی وکلاءبرادری نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کونسل ایک آئینی ادارہ ہے، وکلاءکو چاہیے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں بلکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور آئینی اداروں کے استحکام کے لیے بھی عملی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی وکلاءکی اس جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر ان کے اصولی مو¿قف کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان کے آئینی، سیاسی اور معاشی حقوق کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں