بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طلبہ زیر تعلیم ، انتظامیہ نے مخصوص کوٹہ ختم کردیا، طلبہ تعلیم موخر کرنے پر مجبور
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور ویمن یونیورسٹی میں 36 افغان طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جامعات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر افغان طلبہ نے اپنی تعلیم موخر کر کے اپنے وطن واپس جانا شروع کر دیا ہے اور وہ ویزا حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان آکر تعلیم مکمل کریں گے۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ صوبائی جامعات نے افغان طلبہ کے لیے مخصوص کوٹہ ختم کر دیا ہے، تاکہ مقامی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ اقدام بلوچستان کی جامعات میں طلبہ کی تعداد میں توازن قائم کرنے اور مقامی طلبہ کے تعلیمی مفادات کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


