بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف خضدار شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال، کاروباری مراکز بند رہے

خضدار(نمائندہ انتخاب)خضداربجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی کال پر خضدار شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال تمام چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز بندرہے لوگ سوداسلف لینے کیلئے پریشان تاہم میڈیکل اسٹور ہوٹلز اورنان بائیوں کو ہڑتال میں کھلارکھنے کی اجازت دی گئی یے۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے واپڈا کے ہٹ دھرمی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال APC نے کیسکو کی جانب سے جاری شدید بجلی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ہےآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن تاجران خضدار اور آل پارٹیز کے تمام اراکین و دیگر تمام طبقات خصوصاً دکانداروں نے اس احتجاج کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ عوام کی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ بھی کیااس ہڑتال کا مقصد بجلی کی غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ اور کیسکو کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرنا تھا،جس نے شہر کی تجارتی اور روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہوا ہے۔ کمیٹی کے مطابق، شہر بھر میں دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے، جبکہ عوام نے سڑکوں پر نکل کر اپنے مطالبات کی آواز بلند کیا۔ یہ احتجاج بجلی کی مسلسل بندشوں کے خلاف عوامی غم و غصے کی جھلک بھی پیش کرتا ہے، جو مہنگائی اور دیگر مسائل کے ساتھ مل کر شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہےآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے کہاکہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تسلسل ختم نہیں ہوا تو مزید احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔” کمیٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جدوجہد میں شامل رہیں اور اپنے حقوق کے لیئے آواز اٹھاتے رہیں واضح رہے کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عوام کی جانب سے کیسکو کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اگر واپڈا اپنے رویہ کو تبدیل نہ کی تو مزید احتجاج کو وسعت دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں