کچھی، بالاناڑی اور نوتال نوگو ایریاز بن گئے، ٹرانسپورٹرز ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر ہیں، آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان
بولان (این این آئی) صوبائی صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان حاجی میر حکمت لہڑی کہ زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی اور اہم فیصلے کیے گئے صوبائی صدر نے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ کچھی و نصیرآباد انتظامیہ ڈاکوﺅں کہ ساتھ ملے ہوئے ہیں گزشتہ شب ہمارے ویگنوں کو کمبڑی پل پر ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر لوٹا جبکہ نصیرآباد کے علاقے نوتال میں مسافر کوچز پر ڈاکوﺅں نے سیدھے فائرنگ کی جس سے متعدد ڈرائیور اور مسافر شدید زخمی ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایک طرف ایف سی نے روکا ہے، تو دوسرے طرف ہمیں ڈاکو مار رہے ہیں کچھی، بالاناڑی اور نوتال اب نوگو ایریاز بن گئے ہیں ٹرانسپورٹرز کو ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھی نوتال پولیس صرف بھتہ لینے میں مصروف ہے ڈاکوﺅں کے نام اور ٹھکانے معلوم ہونے کے باوجود پولیس کا کارروائی نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔ نوتال کے ایریاز میں ڈاکو سرعام آکر قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کرکے دوبارہ اپنے علاقے بھاگ اور بالاناڑی چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کے ضلعی صدور کو طلب کرکے دو روز میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا جبکہ ممکنہ طور پر قومی شاہراہ کو کچھی کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرنے پر بھی غور کیا جائیگا۔


