ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ پر خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی، سیکورٹی ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان باشندہ دہشت گرد نکلا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں