کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس منسوخ کردی گئی، ریلوے حکام

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ سے آج پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 12 اور 13 نومبر کے لئے بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ کل پشاور سے منسوخ کئے جانے کے باعث آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔ گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی کے لئے بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ کل کراچی سے منسوخ کئے جانے کے باعث بولان میل آج کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔ کراچی سے کوئٹہ کے لئے 11 نومبر کو بھی بولان میل منسوخ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں