بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کا معاملہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا، بی اے پی

اسلام آباد(انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں بڑھانے کا معاملہ فی الحال ملتوی، وزیراعظم سے آج رات مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے آج رات وزیراعظم سے بات کریگی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے اگر وزیر اعظم نے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا تو پھر باقاعدہ کابینہ سے منظوری کے بعد ستائیسویں ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی سیٹیں بڑھائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں