بولان اور اوستہ محمد میں ٹریفک حادثات، چیئرمین یونین کونسل سمیت چار افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی( این این آئی )بولان اور اوستہ محمد میں دو مختلف ٹریفک حادثات چیئرمین یونین کونسل سمیت چار افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق بولان کے علاقے قومی شاہراہ گورگت ایف سی چیک پوسٹ کے قریب اوستہ محمد یونین کونسل آصف آباد کے چیئرمین میر فیروز خان جمالی کی گاڑی کو تیز رفتار کوچ نے ٹکر مار دی جس نتیجے میں میر فیروز خان جمالی شدید زخمی ہوگئے جبکہ انکی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی زخمی کو ڈھاڈر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اوستہ محمد میں دو ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو اوستہ محمد سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں انکو طبی امداد فراہم کی گی پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں