میونسپل کمیٹی جھل مگسی اور گنداواہ میں چیف آفیسرز کی عدم تعیناتی، بلدیاتی نظام مفلوج، عوام مسائل سے دوچار

جھل مگسی (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022ءمیں ہوئے تھے قانون کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال ہے بلدیاتی ادارے، حکومتیں جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہے جن کا مقصد ہی عوام کے مسائل کے حل اور بنیادی، شہری اور دیہی علاقوں میں ضرویات کی فراہمی کرنا ہے لیکن افسوس ہے کہ ضلع جھل مگسی میں گنگا ہمیشہ الٹی بہتی ہے اور ضلعی، تحصیل اداروں سمیت بلدیاتی ادارے بھی اپنے لئے سونے کی چڑیا جبکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی صفر ہے کیونکہ بلدیاتی ادارے غیر فعال اور منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے کاغذات تک محدود ہیں۔ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی گنداواہ، میونسپل کمیٹی جھل مگسی میں چیف آفیسرز کی عدم تعیناتی جس کا واضح ثبوت ہے کہ خطیر فنڈز کاغذات کا پیٹ بھرنے اور کوڈل فارمیلٹی ہی مقصود ہے، ضلع جھل مگسی کی عوام جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی بنیادی، شہری اور دیہی ضروریات پینے کا صاف پانی، تعلیم، صحت،بجلی، امن وامان و دیگر سہولیات سے محروم اور کسمپرسی کی ززندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن اقتدار پر براجمان عوامی نمائندے و حکمران عوام کے مسائل کا ادراک کرنے کی بجائے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں جوکہ لمحہ فکر ہے۔ ضلع جھل مگسی کی عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر بلدیات سیکرٹری محکمہ بلدیات اور ڈی جی محکمہ بلدیات سے جھل مگسی میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے اور ضلع کونسل جھل مگسی، ایم سی گنداواہ اور ایم سی جھل مگسی میں ایماندار، فرض شناس چیف آفیسرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں