خضدار، ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، پنجگور سے نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد
خضدار، پنجگور (بیورو رپورٹ، نامہ نگار) خضدار میں سی پیک شاہراہ پر پک اپ اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ مرد،خاتون اور بچہ سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ سی پیک شاہراہ فیروز آباد کے مقام سرخ چڑھائی پر پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب پنجگور ایئر پورٹ روڈ کے مقام پر نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امین اللہ ولد جان محمد سکنہ گوارگو کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم فائرنگ کے محرکات اور قتل کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments


