حب ساکران روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاںبحق، ایک زخمی ہوگیا
حب (نمائندہ انتخاب) حب ساکران حسن پیر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروںکو کچل ڈالا، ایک شخص جاں بحق جبکہ ساتھی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعہ ساکران روڈ پر حسن پیر کے قریب جاوید ہوٹل کے مقام پر پیش آیا جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت شاہنواز چھٹہ ساکن ویراب دریجی کے نام و پتہ سے ہوئی، جبکہ زخمی پولیس اہلکار شاہنواز رند ہے جسے تشویشناک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


