بھارت، نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس ترجمان نے بتایا کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کار میں دھماکے سے متعلق کال موصول ہوئی، تاہم دھماکے کی صحیح نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں تین سے چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور انہیں نقصان پہنچا۔مزید بتایا کہ کل 7 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ چکے ہیں، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ادھر، مقامی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا کہ نئی دہلی اور ممبئی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


