ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے PPHI بلوچستان کے سی ای او کا چارج سنبھال لیا، طبی خدمات کو عوام دوست بنانے کے عزم کااظہار

کوئٹہ (پ ر) سینئر آفیسر اور ممتاز پبلک ہیلتھ پروفیشنل ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے PPHI بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کا چارج سنبھالنے کے بعدکام کاآغازکردیا۔ انہوں نے گزشتہ روز PPHIبلوچستان کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ڈائریکٹرز، منیجرز اور افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دھاریجو نےPPHI کی طبی خدمات کو مزید مو¿ثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ PPHI بلوچستان صوبے کے دور دراز اضلاع کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے، اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے تمام ڈاکٹرز اور عملے پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، پیشہ ورانہ لگن اور جذبہ انسانیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔ڈاکٹر دھاریجو نے نظم و ضبط، کارکردگی پر مبنی منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کامیابی ٹیم ورک اور اجتماعی کاوشوں پر منحصر ہے۔اجلاس کے دوران افسران نے منیجرز اورآفیسران نے CEOکو اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا، جبکہ ڈاکٹر دھاریجو نے ادارے کی مستقبل کی ترجیحات اور اصلاحاتی اقدامات کے خدوخال بھی پیش کیے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ PPHI بلوچستان صحت عامہ کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے اپنی خدمات کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید وسعت دے گا۔قبل ازیںاجلاس میںچیف آپریٹنگ آفیسر PPHIمحمدزاکر، چیف فنانشل آفیسر PPHI بلوچستان ، پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ، ڈائریکٹرمانیٹرنگ PPHI، چیف آڈیٹر، منیجرز، فارماسسٹ PPHIاورآفیسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں