لورالائی روٹ پر ٹرانسپورٹ سروسز 14 نومبر تک عارضی طور پر بند رہیں گی، محکمہ داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اور امن و امان کے پیشِ نظر لورالائی روٹ این 70 قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ سروسز بشمول ٹیکسیاں اور نجی گاڑیاں آج سے 14 نومبر 2025 تک عارضی طور پر بند رہیں گی۔تاہم، شہری یا مقامی علاقوں کے اندرونی ٹریفک پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، اور لوگ اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے مقامی سطح پر سفر کرسکیں گے۔محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس دوران عوام کی سہولت کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔پریس ریلیز میں محکمہ داخلہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ لورالائی روٹ این 70 قومی شاہراہ ہر کسی بھی سفر سے قبل حکومتی ٹریول ایڈوائزری کی تصدیق ضرور کرلیں تاکہ کسی قسم کی تکلیف یا رکاوٹ سے بچا جا سکے۔حکومت بلوچستان عوام کے تعاون کی معترف ہے اور اُمید کرتی ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اس عارضی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں