کیچ کے مختلف علاقوں میں 4G انٹرنیٹ سروس معطل، صارفین شدید مشکلات سے دوچار

تربت( نمائندہ انتخاب) کیچ کے مختلف علاقوں میں 4G انٹرنیٹ سروس معطل، صارفین شدید مشکلات سے دوچار، ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے 4G انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تربت سٹی کے بیشتر علاقوں کے علاوہ ڈگاری کہن، جوسک ، سری کہن، کلگ اور ملحقہ دیہات میں بھی 10 نومبر سے 4G سروس بند ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انٹرنیٹ سروس معطل کرنا ناانصافی ہے، جس سے نہ صرف کاروباری و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں بلکہ طلبہ اور اساتذہ کو بھی تعلیمی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت اور ٹیلی کمیونی کیشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً 4G انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے تاکہ تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں معمول پر آسکیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث تمام اضلاع کے دیہی علاقوں میں موبائل فون ڈیٹا سروس 16ہے نومبر تک بند کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں