بلوچستان پولیس میں انضمام کے بعد غیر حاضر لیویز اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم
کوئٹہ (ویب ڈیسک) غیر حاضر لیویز اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم۔ بلوچستان میں لیویز فورس کے وہ اہلکار جنہوں نے پولیس میں انضمام کے بعد بھی تاحال اپنے متعلقہ اضلاع کے پولیس دفاتر میں رپورٹ نہیں کی، ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر حاضر اہلکاروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کی جائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارہا ہدایات کے باوجود کچھ اہلکار اپنے فرائض سنبھالنے کے لیے رپورٹ نہیں کر رہے، جس سے محکمے کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے اس صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Load/Hide Comments


