ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر کے تشدد سے خاتون چل بسی/ بھاگ ،مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد قتل

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں نامعلوم افراد نے تشدد اورفائرنگ کرکے خواتین سمیت3افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ شرقی ابڑو محلہ میں شوہر نے تشدد کرکے اپنی بیوی(ش) کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ ضلع کچھی پولیس تھانہ بھاگ کی حدود محموداولیاءکے قریب گزشتہ شب مبنیہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتوں سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حولاے کردیں اورا لگ الگ مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں