سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس مزید 2 روز معطل رہے گی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کردیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں