تربت میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات کے ہیڈماسٹر پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے چوکیدار زخمی
تربت (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات کے ہیڈماسٹر پر حملہ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوشقلات کے ہیڈماسٹر لیاقت علی پر اسکول کے گیٹ کے سامنے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ واقعہ میں اسکول کا چپراسی نیاز احمد ولد تاج محمد زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈماسٹر لیاقت علی اپنے چپراسی نیاز احمد کے ہمراہ اسکول سے باہر آرہے تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نیاز احمد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Load/Hide Comments


