کوئٹہ میں سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش سے ٹریفک نظام مفلوج، عدالت نوٹس لے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی سیکورٹی کے باعث انسکمب روڈ کو یک طرفہ کرنے سے کوئٹہ کا ٹریفک نظام مفلوج۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کی سیکورٹی کے نام پر زرغون روڈ کے بعد اب انسکمب روڈ کو بھی یک طرفہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کوئٹہ شہر کا ٹریفک نظام شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے۔ ڈبل روڈ، حالی روڈ، ماڈل ٹاﺅن اور قریبی شاہراو¿ں پر روزانہ طویل ٹریفک جام معمول بنتا جا رہا ہے، جبکہ کچہری اور سیشن کورٹ جانے والی ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے۔ انسکمب روڈ کی بندش کے باعث سول ہسپتال تک رسائی انتہائی مشکل ہوگئی ہے کیونکہ ہسپتال کا مرکزی داخلہ اسی سڑک پر واقع ہے۔ مریضوں اور ایمبولینسوں کو شدید تاخیر کا سامنا ہے جس کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے یک طرفہ ٹریفک اور سڑکوں کی بندش کو غیر ذمہ دارانہ اور عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر شہر کو محاصرہ زدہ بنا دیا گیا ہے۔ شہریوں نے عدلیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکام حکمت عملی نے لاکھوں افراد کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں