ڈیرہ بگٹی میں گھر کے باہر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ذرائع
ڈیرہ بگٹی(این این آئی)ڈیرہ بگٹی میں گھر کے باہر نصب دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے سماجی کارکن رشید نوسانی درمازئی بگٹی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز موا د نصب کررکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورپورے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


