ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا حکومت ہوش کے ناخن لے، ایپکا بلوچستان
لورالائی(این این آئی) ایپکا بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک امیرزادہ علیزئی نے اپنے ایک بیان میں حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے 12 نکاتی ایجنڈے بشمول DRA حکومتی کمیٹی کے سفارشات کو کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تو کیا لیکن کابینہ اجلاس طلب کرنے میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ملازمین میں سخت تشویش اور اضطراب پایا جاتا ھے بلوچستان گرینڈ الائنس نے حکومتی پرتشدد کارروائیوں گرفتاریوں کے باوجود صبر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروفیشنل طریقے سے حکومتی کمیٹی کے سامنے تمام ثبوت کے ساتھ اپنے مطالبات پر تمام قانونی قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے دلائل پیش کرکے مطمئن کیا لیکن حکومت کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا جارہا ھے شاید ان کی ترجیحات میں ملازمین کے حقوق شامل نہیں ہم حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے لاکھوں ملازمین جن کے ساتھ آپ کے وزراء کی کمیٹی نے بجٹ والے دن پریس کانفرنس کی کہ ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی طرز پر اضافہ کیا جائے گا اپنا وعدہ وفا کریں نہیں تو مجبوراً ملازمین سخت سے سخت لاےعمل مرتب کرکے دوبارہ احتجاج کا فیصلہ کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔


