بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف اینڈ انوائرمینٹل ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس کا مسودہ قانون منظور کرلیا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف اینڈ انوائرمینٹل ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس کا مسودہ قانون منظور کرلیا جبکہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کا ترمیمی اور بلوچستان انسداد گداگری کا مسودہ قانون متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا ، ایوان نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ پر پی اے سی کی رپورٹ کی سفارشات منظور کرلیں،،وقفہ سوالات متعلقہ صوبائی وزراءکی عدم موجودگی کے باعث موخر کردیاگیا ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوااجلاس میں چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی اصغر ترین نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ پر پی اے سی کی رپورٹ پیش کی ،ایوان نے پی اے سی کی سفارشات کو منظور کرلیا ، ایوان نے بلوچستان سیف اینڈ انوائر مینٹل ساونڈ ری سائیکلنگ آف شپس کا مسودہ قانون منظور کرلیا جبکہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کا ترمیمی مسودہ قانون اور بلوچستان انسداد گداگری کا مسودہ قانون مزید غورکیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردئیے۔اجلاس میں محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ محنت و افراد ی قوت سے متعلق سوالات متعلقہ صوبائی وزراءکی عدم موجودگی کے باعث موخر کر دئیے گئے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلا س آج تک ملتوی کردیا گیا آج صوبائی اسمبلی کے اراکین کو امن وامان کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں