یہ چوروں کی حکومت ہے، اقتدار پر قابض مینڈیٹ چوروں نے پارلیمنٹ کو بانجھ بنا دیا ، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور تحریک کے دیگر قیادت کے سربراہی میں سینکڑوں لوگوں نے آج ملک گیر یوم سیاہ کے سلسلے میں فیصل مسجد اسلام آباد کے سامنے بعد از نماز جمعہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری و غیر جمہوری قوتوں کے درمیان لڑائی شروع ہوچکی ہے۔ وہ دن آئے گا جب ہم سیڑھیاں لے کر جیل کی دیواروں سے کودیں گے اور عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ زور سے اقتدار پر قابض مینڈیٹ چوروں نے پارلیمنٹ کو بانجھ بنا دیا ہے۔ پہلے صرف ہم کہتے تھے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اب تو ان کے ماما IMF نے بھی ان کو چور قرار دیا ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کھائے ہیں۔
Load/Hide Comments


