بلوچستان لائرزایکشن کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کیخلا ف صوبے میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان لائرز ایکشن کمیٹی کا اہم جنرل ہاو¿س اجلاس بلوچستان ہائی کورٹ بار روم منعقد جس کی صدارت علی احمد کرد نے کی اجلاس میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر مشترکہ موقف اور متوازی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز سختی سے مستردکردی کمیٹی نے ترامیم کو آئین، عدلیہ اور صوبائی خودمختاری کے خلاف قرار دیا گیاوکلاءنے ترامیم کو ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کہا گیا عوامی مشاورت کے بغیر ترامیم لانا جمہوری عمل سے انحراف ہے اجلاس میں متفقہ قرارداد بھی منظورکی گئی قرارداد کے مطابق 26ویں اور 27ویں ترامیم مکمل طور پر مسترد صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا اجلاس ریلیوں اور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ حکمت عملی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی اجلاس میں سابق صدور سپریم کورٹ بار کامران مرتضی اور امان اللہ کنرانی شریک تھے


