بلوچستان میں ٹرین سروس بحال، سیکورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس اور بولان میل سبی سے روانہ ہوں گی، ریلوے حکام

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیکورٹی خدشات کے بعد ایک روزہ معطلی ختم، بلوچستان میں ٹرین سروس بحال ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل سبی سے روانہ ہوں گی۔ مسافروں کی منتقلی چمن ٹرین کی بوگیوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایک روزہ تعطل کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور کی جانب جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل سبی سے اپنی روانگی۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو چمن ٹرین کی بوگیوں میں سبی منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں سے وہ اپنی اپنی منزلوں کی طرف سفر جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں