منگچر، خالق آباد کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں برآمد
منگچر (آن لائن) خالق آباد منگچر کے علاقے بدرنگ ایریا میں دو افراد کی لاشیں برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر روانہ ہوئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران متوفیان کی جیبوں سے شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن کے مطابق ایک کی شناخت قطب علی ولد محمد اکبر، سکنہ شیخڑی 2 جبکہ دوسرے کی شناخت علی محمد ولد محمد حیات، سکنہ جوہان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ پولیس نے واقعے کے تمام پہلو¶ں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


