کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک) کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں زرعی زمین پر پڑا زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مویشی چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سےتھا اوربچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں