کوئٹہ کے سمنگلی روڈ کی تعمیر کے دوران پی ٹی سی ایل کی کیبل کٹ گئی، درجنوں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سسٹم منقطع

کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ کے سمنگلی روڈ کی تعمیر کے دوران پی ٹی سی ایل کی کیبل کٹ گئی کیبل کٹنے سے درجنوں ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سسٹم منقطع ہوگیا علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق سمنگلی روڈ کی تعمیر کے دوران پی ٹی سی ایل کی لائن کیبل کٹ گئی کیبل کٹنے سے درجنوں ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سسٹم منقطع ہوگیا ۔ کیبل کٹنے کے دو روز گذرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل کا عملہ مرمت نہیں کرسکا،جس کی وجہ سے اس سمنگلی روڈکے اردگرد رہنے ولے پی ٹی سی ایل کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس شاہراہ پر صدر تھانہ ، بلوچستان بورڈ آفس ،اور میڈیا گروپ کے دفاترہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں