بولان، تحصیل سنی میںبارودی سرنگ کا دھماکہ،3کمسن بچے جاں بحق ،ایس پی کچھی
کوئٹہ(یو این اے )تحصیل سنی میں ایک گھر کے اندر خوفناک بارودی سرنگ دھماکے نے تین کمسن بچوں کی زندگیاں چھین لیں، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ کے مطابق دھماکہ عبدالحءجتوئی نامی شخص کے گھر میں اس وقت ہوا جب بچے کھیل رہے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور شامل ہیں، جن کی عمریں تقریبا 13 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین دیگر افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم افراد نے دو روز قبل گھر کے اندر بارودی مواد بچھایا تھا، جو بدقسمتی سے پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں گہری سوگواری کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات مزید تیز کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
Load/Hide Comments


