کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی فہرست تیار، 3150 کاغذات نامزدگی جمع، 2710 منظور، 440 مسترد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ ضلعی انتخابی افسر کے مطابق مجموعی طور پر 3150 کاغذات جمع کروائے گئے، جن میں سے 2710 منظور اور 440 کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیا گیا۔ اضلاع کی تفصیل کے مطابق زرغون میں ٹاﺅن میونسپل کمیٹی کے لیے 943 کاغذات جمع ہوئے، 767 منظور اور 176 مسترد ہوئے۔ چلتن میں 703 کاغذات جمع، 616 منظور اور 87 مسترد ہوئے۔ سریاب میں 561 کاغذات جمع، 483 منظور اور 78 مسترد ہوئے۔ تکتو میں 943 کاغذات جمع، 844 منظور اور 99 مسترد ہوئے۔ ضلعی انتخابی افسر نے بتایا کہ اب امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی جا رہی ہے اور انتخابات کے شیڈول کے مطابق آگے کے مراحل شروع ہوں گے۔
Load/Hide Comments


