کمشنر قلات نے قانون گو، قائمقام نائب تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس سرکل 11خضدار کو بدانتظامی اور بدعنوانی کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا
کوئٹہ(نمائندہ انتخاب) کمشنر قلات ڈویژن نے قانون گو،قائمقام نائب تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس سرکل 11خضدار کو بدانتظامی اور بدعنوانی کے الزام میں ملازمت سے برخاست کردیا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمشنرقلات ڈویژن کے حکم پر قانونگو / قائم مقام نائب تحصیلدار، سیٹلمنٹ آفس سرکل-II خضدار محمد اشرف کو سنگین بدانتظامی ، بدعنوانی ، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل ، مالکانہ حقوق میں جعل سازی اور چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے اورانہیں سرکاری نوکری کیلئے مستقل طور پر نا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


