بلوچستان میں عوامی مسائل کو حل اور احساسِ محرومی کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے، عمر گورگیج

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی،غزالہ گولہ ، پی پی پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر میر صادق عمرانی،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی ، ارکان بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک، میر عبید گورگیج ، میر صمد گورگیج ، سنجے کمار،،سابق سینیٹرروزی خان کاکڑ ، سردار سربلند خان جوگیزئی ، سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ مری سمیت دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کوئٹہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی اجلاس نے متفقہ طور پر تین کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جن میں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ صوبائی صدر و سینیٹر سردار عمر گورگیج ،اراکین میں ربانی خان کاکڑ ، حاجی علی مدد جتک، نوابزادہ جمال رئیسانی ، بخت محمد کاکڑ ، میر لیاقت لہڑی، میر عبید گورگیج ، میر صمد گورگیج ، غزالہ گولہ اور سنجے کمارشامل ہیں جبکہ الیکشن سیل کمیٹی کے سربراہ سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ اور میڈیا سیل کمیٹی کے سربراہ سردارسربلند جوگیزئی ہونگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج اور ربانی کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی،بلوچستان میں عوامی مسائل کو حل اور احساسِ محرومی کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی امیدوں کا محور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں