یہاں ضمیر فروخت کرنیوالوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں، اب تو آئی ایم ایف نے بھی ان کو چور کہہ دیا، محمود اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوام پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کو کہاں پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے، سینئر ججز مستعفی ہورہے ہیں، غریب بھوکا مررہا اور ضمیر بیچنے والے کو نوے نوے کروڑ روپے آپ دے دیتے ہیں، ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہم ان کو چور کہنے کا پراپیگنڈہ کررہے ہیں اب تو IMF نے ان کو چور کہہ دیا ہے IMF کہتا ہے کہ آپ نے 5000 ارب روپیہ چوری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں